حکومت جموں و کشمیر میں غیرمسلموں کو اقلیت کا درجہ دینے کے بارے میں 3 ماہ میں فیصلہ کرے : بھارتی سپریم کورٹ

Aug 09, 2017

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے وفاق کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں غیر مسلموں کو اقلیت کا درجہ دینے بارے تین ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس کھپار جسٹس اے کے کوئل اور ڈی وائی چندر اچد پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جموں کشمیر میں غیر مسلموں کو اقلیتی درجہ بارے فیصلے کیلئے وقت دینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وفاق کو اس بارے فیصلے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔

مزیدخبریں