اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پنجاب میں تعینات پولیس گروپ گریڈ 21 کے شعیب دستگیر کو آزاد جموں و کشمیر کا آئی جی پولیس لگا دیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس)گریڈ 21 کے ممبر نیکٹا عابد حسین اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس)گریڈ 20 کے او ایس ڈی شیخ ضیاالحق کی دونوں کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر فوری طور پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اسلام آبادکے حوالے کردی گئی ہیں، اے جے کے حکومت کی گریڈ 20 کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں تعینات خاتون افسر مسز مدت شہزاد کی خدمات واپس ان کے محکمہ اے جے کے کے حوالے کر دی گئی ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس)گریڈ 19 کے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں تعینات افسر علی حسین ملک کو سٹیبلشمینٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے ڈپٹی سیکرٹری سٹیبلشمینٹ ڈویژن انجم بشیر شیخ کو سیکشن ٹین کے تحت اسی ڈویژن میں جائنٹ سیکرٹری لگا دیا گیا ہے، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے ڈپٹی سیکرٹری اے جے کے کونسل امجد احمد کو فوری طور پر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پاس)گریڈ اٹھارہ کے او ایس ڈی اسد علی خان کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کر دی گئی ہیں، آفس مینجمینٹ گروپ گریڈ 17 کے سیکشن افسر پلاننگ ڈویژن افضال احمد کو سیکشن افسر وزارت داخلہ، آفس مینجمینٹ گروپ گریڈ اٹھارہ کے سیکشن افسر ریونیو ڈویژن طاہر اکبر اعوان کو سیکشن افسر وزارت داخلہ،آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ اٹھارہ کے سیکشن افسرکے پی پی ایچ آئی کراچی میں تعینات افسر بشیر احمد جہانگیری کی مدت ڈیپوٹیشن میں 15ستمبر2017ء سے دوسال کی توسیع کردی ہے اور پا کستان ایڈمنسٹریٹوسروس (پاس)گریڈ 17 کی کے پی کے حکومت میں تعینات افسر مس ثانیہ صافی کی خدمات فوری طور پر حکومت بلوچستان کے حوالے کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں منگل کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں ۔