فیروزوالہ، کاہنہ، سمبڑیال : گھریلو ناچاقی اور غربت سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد کی خودکشی

فیروزوالہ، کاہنہ، سمبڑیال (نامہ نگاران)مختلف واقعات میں 2 بچوں کی ماں سمیت تین افراد نے گھریلو جھگڑوں اور ناچاقی سے دلبرداشتہ زندگی ختم کرلی۔ فیروزوالہ میں لاہور روز کی آبادی مرزا ورکاں میں شاہد علی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی جبکہ کاہنہ کے علاقہ گھنکر روڈ میں چار بچوں کے باپ 35 سالہ محنت شعبان نے غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر پھندا لے لیا۔ سمبڑیال میں 2 بچوں کی ماں 22 سالہ فضیلت کوثر نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن