احمدیار(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کتاب سے محبت کا دن آج 9 اگست بروز بدھ کو منایاجائے گااس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں واکس اور سیمینارز انعقاد پذیر ہوںگے جس میں مقررین کتابوں کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے دنیا کاکوئی بھی خطہ ایسا نہیں ہے جہاں کتابیں اوران کو پڑھنے والے موجود نہ ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کتابیں ہمیں تہذیب و تمدن سے آشنا کرتی ہیں اورہمارے دماغ کو بے پناہ وسعت دیتی ہیں۔