لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد مکمل صحت یاب ہوگئے

Aug 09, 2017

کراچی(آن لائن )لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں ،محمد احمد کے والد کے مطابق ڈاکٹروں نے محمد احمد کو مکمل صحت یاب قرار دے دیاہے،محمد احمد کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی،گلے،گردن اور ناک سے انڈوسکوپی کی گئی۔ محمد احمد کا ڈاکٹروں نے طبی معائنہ مکمل کرلیا،سندھ حکومت کی جانب سے ٹکٹ کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ محمد احمد 14 فروری کو سندھ حکومت کے خرچے پر امریکہ گئے تھے،جہاں علاج معالجے کے بعدوہ اب محمد احمد والد کے ہمراہ 12 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔

مزیدخبریں