معاشرے میں عدم برداشت کی وبا پھیل چکی‘ ڈاکٹر بھی ججز کی طرح سزا تجویز کرتے ہیں: سپریم کورٹ

Aug 09, 2017

اسلام آباد ( نما ئندہ نوائے وقت +صباح نیوز) سپریم کورٹ نے ضلع کچہری جھنگ میں لڑائی جھگڑے میں شریک ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ملزم کرم داد کو پچاس ہزار روپے کے زرضمانت جمع کرانے پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت کی وبا پھیل چکی ہے۔ دوسری جانب بدقسمتی سے ڈاکٹر بھی ججز کی طرح میڈیکل رپورٹس میں سزا تجویز کرتے ہیں۔ سوال اٹھایا کہ ڈاکٹر کو سزا تجویز کرنے کا اختیار کہاں سے مل گیا؟ پشاور میں ایک ڈاکٹر کو جیل بھیجا تو علم ہوا کہ ڈاکٹر نے ایسا کرنے کے پیسے لئے تھے، جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ ہم نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے صوبوں میں ڈاکٹرز کو ایسا کرنے سے روکیں لیکن بدقسمتی سے آج تک ہدایات پر عمل نہیں ہوا۔

مزیدخبریں