راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن راولپنڈی کے وکلاسانحہ کوئٹہ کو ایک سال مکمل ہونے پرہڑتال کی اور عدالتی بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی گئی ہے گزشتہ سال کوئٹہ میں خودکش حملہ کر کے درجنوں وکلاءکو شہید کر دیا گیا تھا سانحہ کا ایک سال مکمل ہونے پر وکلاءنے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی بائیکاٹ کیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار کے صدر سجاد اکبر عباسی اےڈووکےٹ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ مےں شہےد ہونے والے وکلاءکے ساتھ حکومت کی جانب سے کےے گئے واعدے آج بھی پورے نہےں کےے گئے جس کی شدےد مزمت کرتے ہےں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ واقع کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن راولپنڈی کے وکلاکی ہڑتال
Aug 09, 2017