راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی مےں کئی روز سے بجلی کے بدترےن برےکڈاﺅن سے شہری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی شدےد گرمی اور حبس سے شہری بلبلا اٹھے الٹا صارفےن کو واپڈا کے اہلکاروں نے اے سی کے دفاتر مےں بےٹھ کر ہزاروں روپے کے بل بھےج دئے جس سے شہرےوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے بھابھڑا بازار ، کوہاٹی بازار، بنی ،صادق آباد ، پےر ودھائی ، ڈھوک منگٹال ، ڈھوک حسو ، ڈھوک رتہ ، فوجی کالونی ، بنگش کالونی ، خےابان سرسےد ، بھابڑہ بازار سمےت شہر کے کئی علاقوں مےں بجلی کی سپلائی مےں تعطل سے شہری بے حد پرےشانی مےں مبتلا رہے ۔