جمہوریت کیلئے مادر ملت کا کردار تاریخ کا سنہرا باب ہے‘ عبدالحفیظ لون

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح پاکستان میں جمہوریت کی بقاءکی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جمہوریت کےلئے مادر ملت کا کردار تاریخ کا سنہرا باب ہےجو رہتی دنیا تک جمہوری قوتوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ خیالات کا اظہار نوجوانوں کی فلاحی و سماجی عالمی تنظیم پاکستان ویلفیئر کونسل راولپنڈی ٹوکیو کا ایک خصوصی اجلاس کونسل کے بانی و مرکزی صدر بین الاقوامی سماجی کارکن اور روٹری انٹرنیشنل کے ایوارڈ یافتہ عبدالحفیظ لون جاپان والاکی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پاکستان ہا¶س میں منعقد ہوا۔ جس میں کونسل کے مجلس عاملہ کے رکن و ممبران شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ لون جاپان والا نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم اور باہمت خاتون تھیں۔ جنہوں نے ہر قدم پر قائداعظم کے حوصلے کو بلند رکھا۔ قائداعظم صرف انگریزوں اور ہندو¶ں کے خلاف سیاسی جنگ نہیں لڑ رہے تھے۔ بلکہ انہیں خود اپنوں کی مخالفت کا سامنا بھی تھا۔ ایسے میں محترمہ نے بہترین بہن بن کر ان کا قدم قدم ہر ساتھ دیا اور متعدد جلسوں میں خواتین سے خطاب بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن