اسلام آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی نے گزشتہ روز پنجاب ہاوس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر آجاسلام آباد سے لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ استقبال کی تےاریاں اور دیگر امور زیر بحث آئے، ڈاکٹر شام سندر نے بتایا کہ میاں محمد نوازشریف بلند حوصلے کے مالک ہیں، قوم کو ایسے نڈر ،دلیر اور بے باق لیڈر کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف ہی تھے جنہوں نے ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کے لےے 5 ارب روپے کی امریکی پیشکش مسترد کرکے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کیا اسی لےے قوم مسلم لیگ اور نواز شریف کے ساتھ ہیں انہوں نے بتایا کہ استقبال کی تےاری مین پاکستانی اقلیتیں بھی برابر کی شریک ہیں۔
میاں نواز شریف سے اقلیتی راہنما ڈاکٹر شام سندر ایڈوانی کی ملاقات
Aug 09, 2017