لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل الحمراءمیں” پاکستان اور ترکی کے70سالہ کامیاب سفارتی سفر“ کو منانے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے قونصلیٹ جنرل آف ترکی برائے پاکستان، لاہور Dr.Serdar Deniz نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاءمحمدخان سے ان کے آفس میںملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گا۔ قونصلیٹ جنرل آف ترکی برائے پاکستان،لاہور Dr.Serdar Deniz نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاءمحمدخان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے ساتھ بردارانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم کیا۔
اور لاہورآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر پروگرام (ورلنگ درویش ،جس میں روحانی کیفیات کا مظاہرہ کیا جاتا ہے )کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاءمحمدخان نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لاہورآرٹس کونسل ملکی اور بین الاقومی سطح پر پاکستان کا سوفٹ امیج پیدا کرنے کے حوالے سے ایک مستند پلیٹ فارم ہے جس کا متحرک کردار ہم گاہے بگاہے مختلف ممالک کے ساتھ مل کرپروگرام منعقد کر نے صورت دیکھتے رہتے ہیں۔