حج کے موقع کے لیے غلافِ کعبہ تین میٹر تک اوپر چڑھا دیا گیا

کعبہ اللہ کے نچلے حصے سے غلاف کو منگل کے روز قریباً تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا ہے۔ کعبہ کے نچلے حصے پر سفید رنگ کے کپڑے کا غلاف بھی چڑھا ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہر سال حج کے ایام کے دوران میں غلاف کعبہ کو طواف کے دوران میں حجاج کے بار بار چھونے سے بچانے کے لیے اوپر اٹھا دیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو کی بھی تشہیر کی جارہی ہے۔اس میں کعبہ کے نچلے غلاف کو تین میٹر تک اوپر اٹھاتے اور پھر اس کو کعبے کی دیوار کے ساتھ ہی لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔قبل ازیں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل محمد باقودہ کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا اور اس میں غلافِ کعبہ کو اٹھانے کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ اقدام غلاف کعبہ کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر کیا جاتا ہے۔طواف کے دوران حجاج کی بڑی تعداد کعبہ کے کپڑوں کو چھونے کی خواہاں ہوتی ہے اور اس سے غلاف کے کپڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہبعض زائرین کعبہ کے غلاف کے کپڑے کو تبرک کے طور پر کاٹ بھی لیتے ہیں اور یہ ایک توہم پرستی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ حج کے اختتام پر غلاف کو پھر معمول کےمطابق کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن