پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے مختلف اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اردو پارلیمنٹری ڈیبیٹ میں راشد تشفین، عمیر حسین اور محمد فیضان نے ٹیم ٹرافی جیتی راشد تشفین اور محمد علی کو بالترتیب بہترین اردو اورانگریزی سپیکر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سید نجم الحسن کو ایڈجوڈیکیٹر ایوارڈ سے نوازا گیا آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل کالج کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پہلے آل پاکستان تقریری مقابلوں میں اسماعیل شروانی نے انگریزی ڈیبیٹ اور یاسر وسیم نے اردو ڈبیٹ میں پہلی پوزیشن اور ٹیم ٹرافی اپنے نام کی کراچی میں نیسلے نیس فروٹا فنکار ڈانس کے مقابلوں میں شاہد احمد علی نے چوتھی پوزیشن جیتی۔ اسی طرح سی ایم ایچ میڈیکل کالج لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے حرف آخر آل پاکستان دو زبانی تقریری مقابلوں میں اسماعیل شیروانی نے انگریزی اور یاسر وسیم نے اردو مقابلوں میں پہلی پوزیشنز اور ٹیم ٹرافی حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...