عوام کے ٹیکسوں پر شاہانہ زندگی گزارنے والے حکمران قصہ پارینہ بن چکے: سعدیہ سہیل رانا

Aug 09, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوامی ٹیکسوں سے شاہانہ زندگی گزارنے والے حکمران اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ پروٹوکول کے حریص اب عوام کے ٹیکسوں کو بے دریغ استعمال کرنے کا حساب دیں گے۔ اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو قومی خزانے میں حصہ دار والوں کو اب جواب دینا ہو گا۔ کڑا احتساب اور کرپشن سے پاک معاشرہ تحریک انصاف کی حکومت کا اولین ترجیح ہو گا۔ عوام کرپشن کا خاتمہ اور حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ قوم میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتھک محنت کی ہے انتخابات میں کامیابی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پوری قوم نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں