فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ نین سکھ مین بازار کے شہریوں نے ناقص سیوریج سسٹم کے خلاف احتجاج اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مین بازار میں ابلتے گٹروں کا پانی کئی کئی فٹ ہو چکا ہے جس سے شہریوں کا بازار سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لے۔ شاہدرہ کے علاقے لاجپت روڈ لاہور جی ٹی روڈ کی گٹر بند ہونے سے گندا پانی اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں کے تہہ خانوں مں جمع ہونے سے لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا واسا کا عملہ علاقہ سے غائب رہا۔