لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تو معزز چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب نے بھی بتا دیا ہے کہ الیکشن والے دن شائد چیف الیکشن کمشنر سو رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے ان کا بھی فون نہیں اٹھایا ایسے بے خبر چیف الیکشن کمشنر کو اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اس وقت تو فوری طور پر انہیں مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ پوری کی پوری اپوزیشن بشمول پی ٹی آئی بھی یہ کہہ رہی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ہوا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور اب ہر جماعت کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کروانے پر الیکشن کمشنر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔