لاہور (پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ داتا دربار کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے جس سے لوگوں کی آسانی میسر آئے گی۔ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی۔ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرنے پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر، محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔