واشنگٹن (آن لائن)امریکہ کی جانب سے تہران پر پابندیوں کے پیکج کے لاگو ہونے کے ایک روز بعد امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطّے میں اپنا برتاؤ تبدیل کر لے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر نوورٹ نے ایک پریس کانفرنس میں تہران پر الزام عائد کیا کہ وہ مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے اور اپنے عوام پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ ایران اپنا مال سماجی خدمات پر خرچ کرنے کے بجائے دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال میں لا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو صرف جوہری پروگرام سے متعلق نہ ہو بلکہ تہران کا برتاؤ اور اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام بھی اْس میں شامل ہو۔
ایران کے برتاؤ میں تبدیلی،دہشت گردی کی حمایت سے انکاردیکھنا چاہتے ہیں: امریکہ
Aug 09, 2018