فلسطینی صدرمحمودعباس اردن پہنچ گئے ‘ شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات

اومان( آن لائن )فلسطین کے صدرمحمودعباس اردن پہنچ گئے ہیں، انہون نے اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے بارے میں امریکہ کے خفیہ امن منصوبے پرتبادلہ خیال کیا جسے صدی کا اہم ترین معاہدہ قراردیا جارہاہے۔ان کادورہ مصر کی ثالثی میں حماس اوراسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کاحصہ ہے جس کا مقصد فریقین کے درمیان جنگ بندی کراناہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج کی فلسطین میں جارحیت جاری ہے اورصہیونی حکام عالمی مخالفت کے باوجود فلسطینیوں کے گھر مسمار کرکے زمین پر قبضہ کررہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بلڈوزروں نے شفات کے علاقے میں فلسطینیوں کی عمارت کو مسمار کردیا۔

ای پیپر دی نیشن