پنجاب: 3افسروں کے تقرر و تبادلے

Aug 09, 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صلوت سعید ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ عاشق حسین اولکھ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کیا گیا ہے اور طارق محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں