ایل ڈی اے میں تقرراور تبادلے

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے عبدالشکور رانا (پی ایم ایس ) گریڈ19کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز ) تعینات کر دیا ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ اوراربن پلاننگ کے عہدوں پر فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر ز عبدالشکور رانا نے چار افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ کنول قیوم کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر ون جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدف کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر ٹو ، شہزادہ جواد کامر ان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلز لگا،سٹاف افسر عدنان شا ہد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرزکے دفتر میں تعینات کر دیاگیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...