اسلام آباد+لاہور (آن لائن+خبر نگار) با کمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے۔پی آئی اے کی پیرس سے اسلام باد آنے والی پرواز میں اے سی بند ہو نے سے پرواز مےں موجود نومولود بچے کی حالت بگڑ گئی،بچے کی ماں جہاز مےں چےخ و پکارکرتی رہی لےکن پی آئی اے کا عملہ تسلےاں دےنے کے سوا کچھ بھی نہ کر پاےا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پیرس سے اسلام باد آنے والی پرواز میں اے سی بند ہو گیا۔پی کے 750میں اے سی بند ہونے کی وجہ سے نومولود کی حالت بگڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز میں اے سی بند ہونے کی وجہ سے نومولود کی حالت بگڑ گئی۔معصوم بچے کی ماں جہاز کے عملے کی منت سماجت کرتی رہی کہ وہ دروازہ کھول دے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور نے کہاکہ ویڈیو میں موجود عملے کی شناخت کی جا رہی ہے۔معاملے کی تحقیقات کروائی جائے گی۔جہاز میں موجود مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف سخت احتجاج کیا۔اور کہا کہ اگر اس بچے کو کچھ بھی ہوا تو اس کا ذمہ دار جہاز کا عملہ ہو گا۔سوشل میڈیا پر بھی واقعے کی ویڈیو وائرل وہ گئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی پی آئی اے پر شدید تنقید کی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے میڈیا پر پیرس کی 3 اگست کی پرواز کے حوالے سے وائرل ہونےوالی ویڈیو کے واقعے کے سلسلے میں انکوائری کا حکم دے دیا ہے تا کہ صحیح صورتحال کا تعین کر کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شیر خوار بچے کو طیارے کے دوسرے حصے میں منتقل کر دیا گیا۔طیارہ مسافروں کو مطمئن کرنے کے بعد پیرس سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ چونکہ معاملہ حل ہو گیا تھا اس لئے واقع کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔
پی آئی اے پرواز