فنکاروںکی الحمرا محفل موسیقی میں شاندارگائیکی

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف فنکاروںنے الحمرامیںہونے والی محفل موسیقی میں اپنی شاندارگائیکی کامظاہرہ کرکے رنگ بھردئیے ۔کلاسیکل میوزک گلڈ اورلاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام گزشتہ محفل موسیقی کاانعقاد الحمراہال نمبرتین میںہوا جس میں گلوکاروں نے عارفانہ کلام ،کافیاں اورکلاسیکی موسیقی پیش کرکے سماں باندھ دیا۔تقریب کے منتظم استادغلام حیدرخان تھے۔محفل موسیقی میں استادفیاض علی خان ، ظفرعلی، تنویرقندھاری، محمدشبیر،کلیم اختر،محمدرفیق ،ابوبکرفیاض ، سلیم محمود، ندیم فیاض خان ، نایاب علی خان اورانعام علی خان اپنے فن کا جادو جگایا۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآ رٹس کونسل کیپٹن رعطامحمدخان ،زاہدخان اورفن وثقافت سے وابستہ مختلف شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض ظہیرعباس اداکیے۔

ای پیپر دی نیشن