پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے

Aug 09, 2018

لاہور (خبرنگار) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 14 اگست کے موقع پر انڈر سی اے اے آزادی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاہے جو کہ تیسرے آزادی انٹر سی اے اے ٹورنامنٹ کے نام سے لاہور اور کراچی میں جاری ہے جس میں پول اے، سائوتھ ریجن سے ہیڈکوارٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی، کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ، ویٹرنز ون، سول ایوی ایشن ایمپلائز وارڈز ون اور ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ کی ٹیمز اور پول بی، نارتھ ریجن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ، باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور، فیصل آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ، ویٹرنزٹو اور سول ایوی ایشن ایمپلائز وارڈز ٹو کی ٹیموں نے حصہ لے رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز آج وارڈز ون کراچی اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کی ٹیمز اور فیصل آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی ٹیمز کے درمیان لاہور میں علی گڑھ گرائونڈ، ماڈل ٹائون بلاک سی لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں مہمان خصوصی طاہرسکندر، ائرپورٹ مینجر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور ہوںگے۔ کامیاب ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 14 اگست کو بروز منگل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں