لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کپتان رضوان احمد سینئر کی قیادت میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیان رات کراچی سے جکارتہ کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم کے معاون کوچ محمد ثقلین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں سخت محنت کی ہے، قوم کی دعاوں کے ساتھ ایشین گیمز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ پر عزم ہیں کہ ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی کوششوں سے کھلاڑیوں کے واجب الادا بقیاجات کلیئر کر دیئے ہیں۔ ایشین گیمز میں ہمارا اصل مقابلہ بھارت کے ساتھ ہوگا جس کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ایشین گیمز ‘ پاکستان ہاکی ٹیم کل شب جکارتہ روانہ ہوگی
Aug 09, 2018