لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بی کیٹیگری ہو یا ای پاکستان کے لئے ہر کیٹیگری میں کھیلنے کو تیار ہوں پیسہ معنی نہیں رکھتا، پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بی کیٹیگری میں نام آنے پر بورڈ سے تھوڑا خفا ہوں، البتہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ سینئر کھلاڑی کو عزت دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی مذید کھیلنا چاہتا ہوں، ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچا، 2019ء کا ورلڈ کپ کھیلنا خواب ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلا تھا اور کھیلتا رہوں گا لیکن عزت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیںہے۔
پاکستان کیلئے کھیلتا رہوں گا ‘ عزت پر سمجھوتہ قبول نہیں:محمد حفیظ
Aug 09, 2018