اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے این اے 196 جیکب آباد اور این اے 239میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر دونوں حلقوں کے کامیاب امیدواران اور ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری کردئیے،دونوں کیسز کی سماعت 27اور 29اگست تک ملتوی،الیکشن کمیشن نے این اے 196 جیکب آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر متعلقہ ریٹرننگ افسر اور جیتنے والے امیدوار کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 196 جیکب آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضاخان کی سربراہی میں کمیشن نے سماعت کی،پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی اور انکے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے دیا ہے، این اے 196جیکب آباد میں اعجاز جاکھرانی اور میاں محمد سومرو مد مقابل امیدوار ہیں۔ اعجاز حسین جاکھرانی اور میاں محمد سومرو کے درمیان پانچ ہزار تین سو ووٹوں کا فرق ہے، پولنگ سے ایک دن پہلے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ افسر تبدیل کیے گیے،پریزائڈنگ افسر نے فارم پینتالیس پولنگ ایجنٹ کو نہیں دئیے۔ ممبر کے پی کے نے کہا کہ آپ ہمیں پولنگ اسٹیشنز کی تبدیلی اور پریزائڈنگ افسر کی جانب سے فارم نا فراہم کرنے کا ریکارڈ جمع کرائیں۔ وکیل نے کہا کہ حلقے میں دو لاکھ 16 ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے۔تیرہ ہزار سے زائد ووٹ مسترد کیے گیے، ووٹ کس طرح خراب ہوئے ہمیں نہیں پتہ ،ہمیں 25گھنٹے بعد رزلٹ دیا گیا۔دریں اثناءالیکشن کمیشن نے این اے 239میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر کامیاب امیدوار اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27اگست تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور کی این اے 239میں دوبارہ گنتی کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں فل کمیشن نے سماعت کی ، وکیل نے کہا کہ خواجہ سہیل منصور کے جیتنے والے امیدوار سے تین سو چھتیس ووٹ کم ہیں۔ریٹرنگ افسر نے دوبارہ گنتی نہیں کی۔ریٹرنگ افسر کے لیے دوبارہ گنتی کرنا مینڈیٹری تھا۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار محمد اکرم اور ریٹرنگ افسر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 27اگست تک ملتوی کر دی۔
نوٹس جاری
این اے 196 این اے 239 دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا کامیاب امیدوارارن ریٹرنگ افسران کو نوٹس جاری
Aug 09, 2018