فلسطینی صدرمحمودعباس ارد ن پہنچ گئے ‘ شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کریں گے

Aug 09, 2018

اومان( آن لائن )فلسطین کے صدرمحمودعباس اردن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے بارے میں امریکہ کے خفیہ امن منصوبے پرتبادلہ خیال کرینگے جسے صدی کا اہم ترین معاہدہ قراردیا جارہاہے۔ان کادورہ مصر کی ثالثی میں حماس اوراسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کاحصہ ہے جس کا مقصد فریقین کے درمیان جنگ بندی کراناہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج کی فلسطین میں جارحیت جاری ہے اورصہیونی حکام عالمی مخالفت کے باوجود فلسطینیوں کے گھر مسمار کرکے زمین پر قبضہ کررہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بلڈوزروں نے شفات کے علاقے میں فلسطینیوں کی عمارت کو مسمار کردیا۔

مزیدخبریں