سکیورٹی فورسز کے گاڑی الٹنے سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں ایک جوان کا تعلق فتح پور سے تھا فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک

فتح پور (نامہ نگار ) سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں فتح پور کا نوجوان بھی شہید ہو گیا ، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک، تفصیل کے مطابق گز شتہ روز ضلع واشک کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 4اہلکار شہید ہو گئے تھے ، جس میں فتح پور کا نوجوان لانس نائیک محمد عارف ولد محمد اسلم قوم راجپوت سکنہ وارڈ نمبر 8بھی شہید ہو گیا تھا ، اس کی نمازجنازہ گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، محمد عارف شہید کو سلامی دی گئی اور فوج اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ، اس موقع پر لیفٹنٹ کرنل بلال حیدر شاہ ، کیپٹن حمزہ نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے ، لیفٹینٹ کرنل بلال حید ر شہید محمد عارف کے والد تعریفی اسناد اور شیلڈ پیش کی ۔

ای پیپر دی نیشن