کراچی(نیوز رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر کے بالمقابل مین یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کے قطعہ اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کی شکایات پر فوی طور پر نوٹس لیتے ہوئے کیمپس ایڈوائزرڈاکٹر محمد زبیر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرجامعہ کی قطعہ اراضی واگزارکرائیں۔کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیکیورٹی عملے کے ہمراہ جامعہ کی قطعہ اراضی پر قائم کی گئی غیر قانونی تجاوزات واگزارکرائی گئی ۔
شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر کے بالمقابل مین روڈ پر غیر قانونی تجاوزات واگزارکرالی گئی
Aug 09, 2018