ماجومیں ملک کا پہلا مرکز برائے کمپیوٹیشل جینومکس قائم ہوگا

کراچی(نیوز رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو) میں پاکستان کا پہلا سینٹر برائے کمپیو ٹیشنل جینومکس قائم کیا جائے گا جو کہ جینومکس،ٹرانسکرپٹومک، ڈیپ لرننگ، بائیو لوجیکل ڈیٹا بیس کے ذریعے اعداد وشمار کے اعلیٰ تجزیہ کی ترقی و پیش رفت کے کاموں کے لئے وقف ہوگا۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بائیو سائینسز کے بورڈ آف اسٹیڈیز کے منعقد ہونے والے اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔یونیورسٹی کی لائیف سائینسز کی فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم نے اجلاس کی صدارت کی جس میں اراکین بورڈ ڈاکٹر رضوان الحسن، ڈاکٹر خطاب گل ،ڈاکٹر ھما جاوید،بشریٰ بلال اور فیضان سلیم نے شرکت کی۔ ماجو کے بائیو سائینسز کے شعبہ کے بورڈ آف اسٹیڈیز کے اجلاس کے دوران آئیندہ سال سے ایم ایس۔بائیو کیمسٹری،پی ایچ ڈی ۔بائیو کیمسٹری اور پی ایچ ڈی بائیو ٹیکنا لوجی کے نئے ڈگری پروگرام ھائیر ایجو کیشن کمیشن(ایچ ای سی) کی منظوری کے بعد شروع کرنے کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایچ ای سی کی منظوری کے بعدماجو کے اگلے سیمسٹر سے ایم ایس۔بائیو ٹیکنالوجی ڈگری پروگرام کے لئے داخلے شرع کئے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن