ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ضلع کے 7 مقامات پر بلامعاوضہ بکرمنڈیاں قائم کی جائیں گی۔ اس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل منڈیوں میں انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 16 اگست سے عیدالاضحیٰ تک منڈیاں فعال رکھی جائیں گی۔ منڈیوں میں سکیورٹی ٹرانسپورٹ، پارکنگ کے انتظامات مثالی ہوںگے۔ شہر میں قائم غیر قانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ منڈیاں رام کلی نزد بہاولپور بائی پاس چوک، موضع سامورانا نواب پور روڈ پر فیض عام چوک، بابر چوک، وہاڑی روڈ، پرانا شجاع آباد روڈ پر توکل ٹائون، گورنمنٹ گرلز سکول شجاع آباد سے ملحقہ جگہ پر اور جلالپور پیر والا میں گورنمنٹ کامرس کالج سے ملحقہ پلاٹ پر لگائی جائیں گی۔