لوئر دیر (آئی این پی) لوئر دیر کی تحصیل ثمر باغ میں زہریلا مشروم کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق اور ایک نوجوان لڑکی بیہوش ہوگئی جسے نازک حالت کے پیش نظر پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہیں۔ ثمر باغ پولیس کے مطابق گائوں سوراہ غونڈئی میں گل رحیم نامی شخص کے بچوں نے زہریلا مشروم کو گھر لاکر پکایا، اسے کھانے سے دو بہن بھائی علیشاہ اور سلمان جن کی عمریں 5اور 7سال ہیں جاںبحق جبکہ ان کی 15سالہ بہن مریم بی بی بیہوش ہوگئی۔