کراچی (اسٹاف رپوٹرر) نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز اور ان کے مددگاروں کے خلاف فیصلہ کن ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات کردی۔انہوں نے یہ ہدایات وزیر اعلیٰ ہاؤس آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے ملاقات دوران دیں،جس میں خصوصی طور پر بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز سے متعلق بات چیت کی گئی۔ دوران گفتگونگران وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو ٹارگیٹ آپریشنز شروع کرنے کی ہدایات کیں۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ ملاقات میں بات کو دہراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایات کیں کہ محکمہ پولیسکے تمام ڈپارٹمنٹ کے درمیان کوآرڈینیشن کا نظام تشکیل دے کر اسٹریٹ کرمنلز سمیت منشیات فروش اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے اور یہ آپریشن نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔