قیادت نے وعدہ وفا نہ کیا‘ مجبوراً این آئی آر سی سے رجوع کرنا پڑا: طارق بھٹی

Aug 09, 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) واپڈا ہائیڈرو یونین مزدور دوست گروپ کے سربراہ حاجی طارق محمود بھٹی نے شاہ رکن عالم ڈویژن کے انتخابات کے التوا کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرو یونین کی مرکزی قیادت نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی ڈویژن کے انتخابات سے پہلے نئی میپکو سب ڈویژن پیراں غائب میں الیکشن ہوں گے تاکہ واپڈا مزدور ووٹ کے حق سے محروم نہ ہوں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا الیکشن کرانے کے لئے ٹیم بھیج دی گئی جس پر مجبوراً این آئی آر سی سے رجوع کرنا پڑا اور ڈویژنل انتخابات کے خلاف حکم امتناعی جاری ہو گیا انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ سجاد بلوچ زونل چیئرمین کے امیدوار ہیں انہیں ریجنل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ وہ انٹرنل انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں