کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرزکی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1211 ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کمی سے55100،دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کمی سے 47239روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے اضافے سے 740روپے ریکارڈ کی گئی ۔