گری نے سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں کولنگ نظام کی تنصیب کا کام شروع کردیا

اسلام آباد (نا مہ نگار) گری کے ایچ وی اے سی ڈویژن نے نشاط گروپ کے سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں کولنگ نظام کی تنصیب کا کام شروع کردیاہے ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق گری کو نشاط گروپ کے جدید ترین سہولیات سے مزئین اسپتال میں کولنگ نظام کی تنصیب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، اس غیر منافع بخش اسپتال میں پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوںکو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ۔ منصوبے کے تحت گری 2000 ٹن استعداد کاحامل کولنگ نظام ایچ اے وی سی نصب کریں گا۔پریس ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ وی آر ایف سسٹم، چیلر سسٹم اور کولرٹا ورز پر مشتمل ہو گا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف بجلی کی16 فیصد تک بچت ہوگی بلکہ اسپتال کو سستے داموں بجلی کی فراہمی بھی کی جائیگی ۔ نئے نظام میں متبادل کے طور پر کمپلیکس انرجی موڈ بھی لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے توانائی کی 20 فیصد بچت یقینی ہو گی، یہ سسٹم گرمی اور سردی کے موسم میں یکساں طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے گری ایچ وی اے سی ڈویژن کی طرف سے لاہور میں لگائے گئے منصوبوں میں یہ منصوبہ سرفہرست ہے ۔ گری کے یچ وی اے سی ڈویژن نے ماضی میں اس طرح کے کئی منصوبے مکمل کئے ہیں جس میں ڈی ایچ اے ، رایا گالف ، شالیمار ہسپتال ،بحریہ آرچڈ اسپتال، نیشنل ہاسپٹلزاینڈ رہائشی اپارٹمنٹس ، کوکاکولا ہیڈ آفس، ٹیلی کام پروجیکٹس شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن