راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس میں وکیل صفائی کے دلائل کے بعد سماعت آج نو اگست تک ملتوی کردی عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم تاجی کھوکھر کو بھی حاضر ہونے کا حکم دے دیابدھ کو کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملک وحید انجم ایڈووکیٹ نے ملزمان کی طرف سے دلائل پیش کئے ۔صابرہ بی بی قتل کیس