پاک بحریہ کے جہاز پی این اصلت کا جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیمبرگ آمد پر پاکستان مشن کے نمائندگان اور ہیمبرگ ریجنل کمانڈ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے جرمن نیوی کے سربراہ، جرمن نیوی کے چیف آف اسٹاف، ہیمبرگ کے کونسلر اور ریجنل کمانڈہیمبرگ کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقاتیں کیں جس میں مختلف پیشہ ورانہ اموراور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے نیول میموریل لابی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔جرمن نیوی کے آفیسرز، جرمن میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی مہمانوں نے پی این ایس اصلت کا دورہ بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ  نے کہا  کہ پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کا باعث ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن