سپریم کورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے استفسار کیا ہے ہے انتخابی نتائج تاخیر سے کیوں آئے،کیا آر ٹی ایس کریش کر گیا تھا جس پر بابر یعقوب فتح محمد نے بتایا کہ سسٹم کریش نہیں سست ہو گیا تھا۔اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پوچھا کہ عام انتخابات میں نتائج کی تاخیرکی وجوہات توہوں گی؟جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ کیا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کریش کرگیاتھا؟۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے جواب دیا کہ آرٹی ایس کریش نہیں سست ہوگیاتھا، رات ساڑھے گیارہ بجے تک نتائج باآسانی آتے ر ہے ۔چیف جسٹس نے مزید پوچھاکہ وہ سسٹم آپ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بنایا تھا ؟جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ نادرا نے الیکشن کمیشن کو آرٹی ایس بنا کر دیاتھا۔چیف جسٹس بولے کہ نادراکے سافٹ ویئرمیں ہمیں کوئی غلطی نہیں لگی،اگر سسٹم بیٹھ جائے تو متبادل کا بندوبست ہونا چاہیے۔