جی ڈی اے نے مرکز میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

Aug 09, 2018 | 23:12

ویب ڈیسک

جی ڈی اے نے مرکز میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا.میڈیا سے گفتگو میں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہر دکھ سکھ میں کھڑے ہیں،، ہماری کوئی شرائط نہیں ہونگی.

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تعاون کے لئے شکریہ ادا کرنے آئے تھے ,سندھ اور کراچی کی عوام کے بے تحاشہ شکر گزار ہیں, سندھ میں ہونے والے معاملات کو سامنے رکھا, الیکشن میں پیسے کی ریل پیل ہوئی. ہم وزیراعظم, اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی حمایت کے لئے حاضر ہوئے .شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ملک کو لوٹ مار کرنے والے طبقے سے نجات دلائینگے.

مزیدخبریں