ملتان: لیگی ایم پی اے عطاء الرحمان کیخلاف زیادتی کا پرچہ، طالبہ کا بیان قلمبند

Aug 09, 2019

ملتان (سپیشل رپورٹر‘کرائم رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن کے خلاف یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تھانہ بہاء الدین زکریا کے ایس ایچ او رانا ظہیر بابر کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق (ن) لیگی رکن اسمبلی حاجی عطاء الرحمن کے خلاف سوشل میڈیا پر ملنے والے مواد میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ طالبہ سدرہ سلیم نے علاقہ مجسٹریٹ کو میڈیکل کی درخواست دی جس میں زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں زیادتی کے ساتھ مبینہ اغوا کا شبہ ظاہر کر کے دفعہ 365 ت پ بھی لگائی گئی ہے۔ پولیس تھانہ بی زیڈ کی جانب سے لڑکی کو دفعہ 164 کے بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش کیا گیا لڑکی نے بیان قلمبند کرانے کے بعد والدہ کے ساتھ جانے کی رضامندی ظاہر کی، جس پر عدالت نے اجازت دے دی ہے۔ لڑکی نے عدالت میں زیادتی اور فحش ویڈیوز کے متعلق بھی بیان قلمبند کرادیا ہے، عدالت میں ڈیڑھ گھنٹے تک لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں