اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سردار مظفر عباس پر سیکٹر آئی ریٹ میں حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ سردار مظفر عباسی نے پانامہ کیس میں پراسیکیوٹر نیب تھے۔ فائرنگ کا واقعہ سردار مظفر عباس کی رہائش کے قریب پیش آیا اس حوالے سے سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ بھائی اور بیٹے کے ہمراہ گلی میں واک کر رہا تھا کہ فائرنگ کی آواز آئی فائرنگ کرنے والے کسی شخص کو نہیں دیکھا۔ پولیس کو اطلاع کر دی جو واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ جبکہ چیئرمین نیب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری اطلاع آئی جی اسلام آباد کو دی جائے سردار مظفر عباسی کی سیکورٹی سخت کی جائے۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران و اہلکاروں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے ہم نے نہ ہے کسی کی دھمکی کی پرواہ کی اور نہ اب کریں گے۔