معروف روحانی معالج اور پیشگو پیر پنجر نے 23 برس پہلے وزیراعظم عمران خان
کے حوالے سے پیشگوئیاں کی تھیں جو روزنامہ نوائے وقت میں 2 مئی 1996ء
کو شائع ہوئیں، قارئین کی دلچسپی کیلئے یہ پیشگوئیاں دوبارہ پیش خدمت ہیں
راولپنڈی (نامہ نگار) عالمی پیشگو اور روحانی معالج پیر پنجر نے اپنی پیشگوئیاں کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ایٹمی سپر پاور بنائیں گے۔ دہلی کے اوپر اسلامی پرچم لہرائیں گے اور ان 9 اسلامی ممالک کو جن کے ناموں کے آخر ن آتا ہے ایک پلیٹ فارم پر لایا جائیگا۔ عمران خان کی قیادت اور کوششوں سے مسئلہ کشمیر حل ہو جائیگا اور وہ پاکستان کی عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے ہنگامی سربراہ کے طور پر قیادت سنبھالیں گے۔ چند ریٹائرڈ جرنیل اور پاکستانی منظلوم عوام اس ملک کے اصل حکمران بننے والے ہیں۔ ایک انقلاب کے ذریعے پاکستان کو مثالی ملک کے طور پر پیش کیا جائیگا۔ عمران خان کی قیادت میں 42 سیاسی خاندان اور ان کے پس پردہ حواری زمین بوس ہو جائیں گے۔ اور اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے بیوروکریٹس اور سیاسی گماشتے یوم حساب سے گزریں گے۔ غریب اور محب وطن قبائل تحریک انصاف میں شامل ہوتے جائیں گے۔ ایک بڑے اسلامی بلاک کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جس میں پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، ازبکستان کرغرستان، ایران، تاجکستان اور قازقستان بوجہ لفظ ن شامل ہوں گے۔ چین بھی بوجہ لفظ ن کے ان ممالک کی کنفیڈریشن میںشامل ہو جائیگا۔ اس تمام کام میں عمران خان اہم کلیدی کردار ادا کریں گے اور اس کی قیادت بھی سنبھالیں گے کیونکہ ان کے نام کے آخر میں بھی لفظ ن آتا ہے۔ اس صدی کے آخری عشرے میں لفظ ن کو خاص اہمیت حاصل ہے اور عمران خان کا ستارہ اس صدی کے آخر میں عروج پر ہوگا۔ اس لئے انقلاب بھی آخری عشرے میں رونما ہوگا۔ ایسا طریقہ انتخاب عمل میں لایا جائیگا کہ ایک جماعتی نظام، وزیراعظم کا عہدہ ختم کر دیا جائیگا۔ مزید کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان اور عوام ایک بڑے سانپ کے منہ میں ہیں جہاں سے نکلنا ان کے لئے بہت مشکل ہے۔ عمران خان اس سانپ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔ یاد رہے کہ 28 جنوری 1991ء کو پاکستان کے مختلف اخبارات میں جو پیشگوئیاں شائع ہوئی تھیں ان میں یہ بھی تھا کہ عمران خان سیاست میں آئیں گے۔ پیشگوئی حرف بحرف سح ثابت ہوئی۔ پاکستان کی نامور ہستیاں جن میں ڈاکٹر محبوب الحق، شیخ رشید، نسیم حسن شاہ، پیر افضل خان، منظور وٹو تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔