کشمیر کی حیثیت تبدیلی: پاکستان بھارت کشیدگی بڑھنے سے پہلے نمٹنا ہوگا: لنڈسے گراہم

اسلام آباد/ (سٹاف رپورٹر) امریکہ کے ری پبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ بھارت کے کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے فیصلے سے کشیدگی میں مزید اضافے سے پہلے نمنٹے کی ضرورت ہے۔ ایک ٹویٹ میں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کشمیر کے بڑھتے ہوئے بحران کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹرمپ انتظامیہ حالیہ بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت سے تعاون کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن