حکومت کو کشمیر پر بھارتی سرگرمیوں کا علم کیوں نہیں ہوا، تحقیقات ہونی چاہیے: فضل الرحمن

Aug 09, 2019

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا ہے، اپوزیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے، جلد اے پی سی بلاکر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف لائحہ عمل طے کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمد قاسم ایثار کی سربراہی میں جمعیت بلوچستان کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اکتوبر میں جعلی حکومت کے خلاف جس تحریک کا اعلان کیا ہے اپوزیشن کے ساتھ اس پر مشاورت کریں گے اور مسئلہ کشمیر سمیت اس تحریک کوآگے لے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا موقع گنوا دیا ہے، کشمیر قومی مسئلہ ہے ، جو کسی ایک سیاسی جماعت کا ایشو نہیں ہے مگر افسوس حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیاہے عمران سمجھتے ہیں کہ وہ سولو فلائٹ کرکے مسئلہ حل کرلیں گے تویہ ان کی بھول ہے قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کے دورامریکہ کے دوران کشمیر پر ثالثی کی بات کی تھی مگر اتنے بڑے واقع کے بعدامریکی صدر خاموش ہے ہیں قوم کا یہ سوال بھی ہے کہ تنازع کشمیر کے فریق پاکستان کے خفیہ ادارے اور حکومت کو کوئی علم نہیں تھا کہ بھارت دیرینہ مسئلے پر پارلیمنٹ میں کیا کرنے جارہا ہے؟اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ بھارت کی کشمیر کے حوالے سے سرگرمیوں سے ہم کیوں بے خبر رہے؟ یا سب کچھ حکمرانوں کی مرضی سے ہوا؟۔

مزیدخبریں