لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف حصوں میں ہونے والی ہلکی بارش سے حبس کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا جس سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔