سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارتی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارتی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ جمعہ کو بھارتی حکومت کیخلاف مذمتی قرارداد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پیش کی۔قرارداد میں کہاگیاکہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی حکومت کی مذمت کرتی ہے۔ قرار داد کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کا خاتمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ قرار دا دمیں کہاگیا کہ اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت مقصد مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے،قرار داد نے کہاکہ بھارت اس مزموم حرکت سے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر ہر ظلم و جبر روا رکھا ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے،کمیٹی بھارت کیطرف سے لائن آف کنٹرول پر غیر اشتعال انگیز فائرنگ و کلسٹر بمباری کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔قرار داد میں کہاگیاکہ مقبوضہ کشمیر پر عالمی قوانین کی موجودگی میں کوئی ملک یکطرفہ طور پر متنازع حیثیت کو ختم نہیں کرسکتا۔ قرارداد میں کہاگیاکہ کمیٹی حکومت پاکستان پر زور دیتی ہے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں بھارت اور مودی کیخلاف جائے، حکومت پاکستان دنیا بھر میں بھارت کی ریاستی دھشتگردی کو دنیا کے سامنے اشکار کر دے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پاک فوج کی قربانیوں اور اہلیت پر فخر محسوس کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن