سندھ حکومت نے بھی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان کردیا

Aug 09, 2019 | 10:49

ویب ڈیسک
سندھ حکومت نے بھی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے بھی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان کردیا

اسلام آباد کے بعد سندھ حکومت نے بھی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس تاریخ کے بعد سے پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی ہوگی۔مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن تین تلوار پر شہریوں میں کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کیے جائیں گے، نالے چوک ہونے کی بڑی وجہ پلاسٹک کی تھیلیاں ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک عوام میں آگاہی نہ ہو، پلاسٹک بیگز بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک بیگز بنانے والے چاہیں تو کپڑے کے یا دیگر بیگز بنائیں ہم مدد کریں گے۔

مزیدخبریں