لاہور (اپنے نامہ نگار سے )سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر سارہ رحمان نامی خاتون کی شہادت قلمبند کی۔سارہ نے بتایا کہ میشا شفیع نے پیسوں کے لالچ میں آکر علی ظفر پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کیا۔علی ظفر اچھا اور ایماندار شخص ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی عدالت کے روبرو علی ظفر کی جانب سے تین گواہان عدالت میں پیش ہوئے جن میں سارہ رحمان، عمار اور یوسف عقیل شامل ہیں۔
گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سارہ رحمان کی شہادت قلمبند
Aug 09, 2019